ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے نے ریشنالائزیشن پلان کے تحت ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے مزید 1967آسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاکستان ریلوے سے اضافی ملازمتیں ختم کرنےکا سلسلہ جاری ہے اور ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ میں سے مزید 1967 آسامیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور ڈویژن سے 551 کراچی546.ملتان269.سکھرسے 254 راولپنڈی سے 149 پشاور سے 131 اور کوئٹہ سے 67 خالی آسامیاں ختم کردی گئیں ہیں۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہےکہ ان آسامیوں پر موجود افراد کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسامیوں کو ختم سمجھا جائے گا اورریلوے کی ساتوں ڈویژنز کو اس سلسلہ میں انتطامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف
اس حوالے سے ریلوےکی جانب سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق جو آسامیاں گزشتہ ایک سال سے خالی تھیں انھیں ختم کیا گیا ہے ۔

