بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے تعلق کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کیساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں 30سالہ اداکارہ نے رشبھ پنت کے ساتھ کسی بھی رومانوی تعلق کی سختی سے تردید کر دی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میرے اور رشبھ پنت کے درمیان جاری قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
اروشی روتیلا نے واضح کیا کہ میرے اور رشبھ پنت بارے یہ میمز اورافواہیں بے بنیاد ہیں۔ میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کو ترجیح د یتی ہوں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز ر کھتی ہوں، جس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی
انہوں نے کہا اگرچہ مسلسل توجہ اور بے بنیاد افواہوں کو سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن میں اپنے اہداف اور مقصد پر مرکوز رہتی ہوں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اروشی روتیلا اور رشبھ پنت کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر متعدد بار گردش کر چکی ہیں ۔

