وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ، امریکہ کیلئے روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ، امریکہ کیلئے روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برطانیہ اور امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتا یا ہے کہ وزیر اعظم اپنے بیرون ملک دورے کے پہلے حصے میں لندن جائیں گے، جہاں وہ دو روزہ دورہ مکمل کرکے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت، فضل الرحمان کا جواب آگیا

نیویارک میں وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہاں خطاب بھی کریں گے۔ اس اجلاس کے سائیڈلائنز پر ان کی متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 27 ستمبر کو ہوگا، اور وہ دورہ امریکہ اور لندن مکمل کرکے 30 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *