نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے متعلق تشویشناک انکشافات کر دیے

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے متعلق تشویشناک انکشافات کر دیے

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ جیل میں ہونیوالے سلوک سے متعلق بڑے انکشافات کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 5 اگست کو اغوا کیاگیااور انہیں اٹک جیل میں انتہائی غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ عمران خان کو ایک 8 بائی 10 کے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں کیڑے چھوڑے گئے ہیں اور جان بوجھ کر وہاں میٹھا پھینکا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی چھٹی؟ عمران خان کو نئے پارٹی چیئرمین کی تلاش

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی بند کر دی گئی ہیں، جسے انہوں نے حکومت کی فسطائیت قرار دیا۔ نعیم حیدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہےاور انہوں نے جج سے کہا کہ “آپ سزائے موت دے دیں، میں کسی صورت غلامی قبول نہیں کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *