پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں داخلے کے راستے بند کر دیے، جس کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
خیبر پختونخوا سے آئے کارکنوں نے مختلف گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ، مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پولیس نے اسٹیج خالی کروالیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی ایک گاڑی کا شیشہ رائفل سے توڑ دیا۔
اس کے علاوہ دیگر کارکنوں نے ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
کارکنوں کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ راستے کھولنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حکام صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

