عالمی 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

عالمی 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

عالمی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں  پاکستانی کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔

منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔

پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے پہلے روز منگولیا کے اولزیتوگ داواسورن کو با آسانی 1-4 سے شکست دی، اسجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ 75 کے بریک کھیلے، اسجد کی فتح کا فریم اسکور 18-50، 0-75، 0-82، 0-73 اور 0-64 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

اویس منیر نے بھی زبردست کم بیک کرتے ہوئے منگولیا کے میندسائیکان ایرڈن کو 2-4 سے ہرایا،اویس نے دو فریمز میں خسارے میں ہونے کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا، ان کے میچ کے فریم سکور 0-64، 20-45، 0-54، 10-54، 21-53 اور 15-46 رہا۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ بھارت کے پانڈورانگایا سے اور اویس منیر کا سنگاپور کے جیا جن اونگ سے ہوگا۔

اسی روز شام کو اسجد کا سامنا عراق کے علی جلیل علی اور اویس کا اسرائیل کے شاچر روبیرگ سے ہوگا۔

ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے کے میچز 22 ستمبر سے شروع ہوں گے، جبکہ آخری 20 اور آخری 16 کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ 24 ستمبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل ہوں گے۔ فائنل 25 ستمبر کو ہوگا۔

editor

Related Articles