ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے داخلہ ٹیسٹ آج ہوں گے

ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے داخلہ ٹیسٹ آج ہوں گے

ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد آج بروز اتوار ہورہا ہے ۔

نقل کی روک تھام کے لیے پنجاب میں داخلہ ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

پنجاب سے ایم ڈی کیٹ میں 22 ہزار 500 امیدوار حصہ لیں گے، داخلہ ٹیسٹ کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

کراچی میں دو مراکز سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں چھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پشاور میں ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ اور موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے سلسلے میں محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *