پاکستان ریلوے نے کم فاصلے کے اسٹیشنز کے کرایوں میں 50فیصد تک اضافہ کردیا

پاکستان ریلوے نے کم فاصلے کے اسٹیشنز کے کرایوں میں 50فیصد تک اضافہ کردیا

ریلوے انتظامیہ نے کم فاصلے کے اسٹیشنز کے کرایوں میں 50فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے کے اس فیصلے کے تحت اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 سے 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ گزشتہ ہفتے اے سی سلیپر ٹرینوں اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ریلوے کے کرایوں میں زبردست کمی کا اعلان

ریلوے نے بزنس کلاس، اے سی سلیپر، اسٹینڈرڈاور لانگ ڈسٹنس ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کی تھی۔کراچی سے حیدر آباد، ٹنڈو آدم، ٹنڈو جام، کوٹری، اور لاہور کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ۔

علاوہ ازیں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے چلنے والی ٹرینوں میں بھی کم فاصلے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ، ناروال اور نارنگ منڈی کے ساتھ ساتھ فیصل آباد سے پنڈی کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ۔کم فاصلے کے 250 کلومیٹر تک کے فاصلہ کے لیے اکانومی کلاس کے کرایے میں 10 سے 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *