تحریک انصاف کے 40 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے 40 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

کاہنہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 40 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کو نامزد کیا گیا ہے ، کہا گیا ہے کہ ان 40 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامعلوم رکھا گیا ہے،9 مئی کے مقدمات کے اشتہاری حماد اظہر کو ملزمان کی جانب سے پناہ دی گئی ہے ۔ملزمان نے حماد اظہر کو پکڑنے کے دوران مزاحمت کی ، پولیس نے جلسے کے روز حماد اظہر کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تھی ، حماد اظہر آرگنائزڈکرائم کے سینکڑوں افسران اور اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *