وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر لیسکو کے صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں 4 ماہ کے دوران سولر پیداوار میں 200 میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق، کمپنی نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کی پیداوار کی، جس میں سے صارفین نے 1 کروڑ 40 لاکھ یونٹس خود استعمال کیے۔ صارفین نے 1 کروڑ 80 لاکھ یونٹس کمپنی کے سسٹم میں ایکسپورٹ کیے، جس سے انہیں بلوں میں ریلیف ملا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکوٹی قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
ایکسپورٹ یونٹس کی بدولت صارفین نے 38 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا، جبکہ نیپرا کے قوانین کے تحت انہیں 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف فراہم کیا گیا۔