وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موٹرسائیکل سواروں اور مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےموٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار بتا دیا ہے، موٹرسائیکل مالکان سبسڈی سے متعلق معلومات اور تفصیلات ہیلپ لائن نمبر یا “مریم کو بتائیں” ایپ کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا، جسے شہریوں خصوصاً نوجوانوں اور متوسط طبقے کیلئے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اپریل اور مئی 2026 کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے متعدد سہولیات اور خصوصی پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو معاشی ریلیف دینا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل رجسٹریشن اور منتقلی کے چارجز بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صوبے بھر کے موٹرسائیکل مالکان کو براہِ راست ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل منتقلی پر نمایاں رعایت فراہم کی گئی جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے ، حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اب تک 67 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کر چکا ہے۔
حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور موٹرسائیکل سواروں کے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔