ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

 ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی ، سندھ میں لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قراردیدی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 50 واں اجلاس ہوا جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے  جبکہ  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر تربیت لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

اجلاس میں 5 سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف دیا گیا،اس کے علاوہ  ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا طلاق کی پیشگوئی سچ ہوگی؟ ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے اس موقع پر ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *