ڈیڑھ ماہ ہوگیا عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : عمر ایوب

ڈیڑھ ماہ ہوگیا عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ورہنماپی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہےکہ ڈیڑھ ماہ ہوگیاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں سینیٹرسید شبلی فراز ، احمد خان بچھر اور رؤف حسن کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے ، قومی وصوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے رئوف حسن کو ہٹا کر شیخ وقاص اکرم کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر کو اس کے ساتھیوں سے ملنے سے روکا جا رہا ہے ہم اس کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ہماری طرف سے اڈیالہ جیل بیٹھے ہوئے افسرکو پیغام ہے کہ اس کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کا کردار گھناؤنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اصولی موقف سامنے آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *