وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے احتجاج ختم کرکے پشاور واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنان سیخ پا ہوگئے۔
کارکنان نے وزیراعلیٰ اور وزرا کی گاڑیوں کو گھیر لیا اور قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ کارکنان نے لیڈر شپ نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسوں میں عوام کی عدم شرکت، علی امین گنڈا پور سمیت پوری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی
تحریک انصاف کی قیادت پرسوشل میڈیا پربھی تنقید کی گئی کہ ایک طرف کارکنان تو شیل کھارہے ہیں اور دوسری طرف وزیراعلیٰ اور دیگر پی ٹی آئی قیادت گاڑیوں میں بیٹھی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احتجاج ختم کرتے ہوئے دوبارہ آنے کی دھمکی بھی دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کے جارہے ہیں، ہم اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے ۔ ہم دوبارہ آئیں گے اور سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے۔