فارم 47والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا:شعیب شاہین

فارم 47والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا:شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہےکہ فارم 47والی جعلی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر فارم47 کی حکومت قابض ہے ، اس نے ملک میں نظام انصاف، قانون اور آئین کو کھلونا بناکر ر کھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی وزیر اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

اس پروگرام میں سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے بھی بات چیت کی ۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان پر اس وقت فارم47 کی حکومت قابض ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئینی اصلاحات نظام انصاف میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پاکستان کے شہری ہیں۔ کس قانون اورکس آئین کے تحت علی امین گنڈا پور کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ اگر جمہوریت، آئین ، قانون کا اس طرح مذاق اڑانا ہے تو پھر پاکستان کی عوام نکلے گی اور ان کو اٹھا کر باہر پھینکے میں دیر نہیں کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *