پی ٹی آئی احتجاج، ہمارے کارکنان پر دہشت گردوں کی طرح چھاپے مارے جا رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی احتجاج، ہمارے کارکنان پر دہشت گردوں کی طرح چھاپے مارے جا رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنان کو دہشت گردوں کی طرح چھاپے مار کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہےاور پنجاب کو نو گو ایریا بنا کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر صوبے بھر میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی گئی ہے اور شہروں کے مرکزی روڈز اورپل کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں ، شیخ وقاص اکر م نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی جانب سے میانوالی میں احتجاج کی کال دی تھی لیکن پنجاب حکومت نے میانوالی کو ریڈزون سے بھی زیادہ حساس علاقہ بنادیا ہے۔انہوں نے کہ کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں کو کل سے ہر جگہ کینٹرز لگا کر راستوں کو سیل کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں پر چھاپے مار رہی ہے اور صوبے کے تمام راستے بند ہیںاورسی پیک کا روٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب بریجز بند کردیے گئے ہیں، روڈ بند ہیں، موٹروے بند ہے اور میانوالی کی گلیاں بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں: ممکنہ وکلاء احتجاج، اسلام آباد میں میں ایک بار پھر کنٹینرز پہنچا دئے گئے

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگوں میں خوف و حراس پھیلایا جارہا ہے اور رات سے میانوالی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ انہوں نے کہا تحریکِ انصاف کے ایم پی اے گرفتار کیے گئے ہیں اور ہمارے ڈسٹرکٹ کے صدر، یوتھ کے صدر ،۔لیبر ونگ اور ٹریڈ ونگ کے صدر گرفتار کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ حسن رضا کو بھی اٹھا لیا گیا ہے اور مدرسے سے 35 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں گزشتہ رات انکی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور چالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور شہروں میں مارکیٹس کو بھی کل رات سے بند رکھا گیا ہے اورفصیل اباد کے اندر گھنٹہ گھر والا بازار مکمل طور پر کینٹرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ فیصل اباد سے جن ایم پی ایز کو گرفتار کیا گیا ہے وہاں ان کے گھروں کی چارد چار دیوری کو پامال کیا گیا ہے اور درجنوں کی تعداد میں گرفتار کارکنان کو اٹھا کر نامعلوم مقامات پر رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *