اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اُس نے کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام کرنے کی کوشش کی تو اُسے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اپنی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، جیسا کہ ماضی میں بھی مؤثر انداز میں جواب دیا گیا۔
ایران سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا قریبی اور برادر ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان سے متعلق شیڈول طے کیا جا رہا ہے، جس دوران علاقائی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان کل ہونے والی ملاقات میں اہم سفارتی اور اقتصادی معاملات زیر بحث آئیں گے۔