لاہور: تحریک انصاف کا احتجاج، حکومت کا ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور: تحریک انصاف کا احتجاج، حکومت کا ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

5 اکتوبر کو تحریک انصاف  کے مینار پاکستان پر احتجاج کی کال کے پیش نظر لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی۔

لاہورکے داخلی اور خارجی راستوں پر 15 ہزار پولیس اہلکار موجود ہوں گے، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ڈولفن فورس سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے، جبکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز سیکیورٹی ڈیوٹیاں چیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک 250 سے زائد کارکنوں کو لاہور سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔

دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *