پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ڈی چوک کے مقام پر حالات معمول پر ہیں اور جناح ایونیو اور شاہراہِ جمہوریت پر موجود کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے احتجاجی کارکنان سے ڈی چوک خالی کروانے کے بعد پولیس نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور حالات معمول کی روٹین کے مطابق ہیں، ڈی چوک ، جناح ایونیو اور شاہراہِ جمہوریت پر موجود کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے اورڈی چوک مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی چوک کے چاروں اطراف رکھے گیے کنیٹنرز بھی اٹھا لیے گئے ہیں اور ڈی چوک پر صفائی ستھرائی کا کام شروع ہے۔ اس کیساتھ ساتھ جناح ایونیو بھی ٹریفک کےلیے کھول دی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے پانچ دن سے ڈی چوک بند تھا اورچائنہ چوک سے بھی کنٹینرز ہٹالیے گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا بھی اج سے آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ چار روز سےتحریکِ انصاف کے احتجاج کے سببپبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روتس پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی جو آج سے کھول دی جائے گی۔