جو بھی پی ٹی ایم کی مدد کرے گا اس کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل ہوں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

جو بھی پی ٹی ایم کی مدد کرے گا اس کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل ہوں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی ایم کو جرگے کے نام پر متوازی عدالت قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جرگے کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ یہ پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ تاہم جرگہ قبائلی عمائدین کا ہوتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو جمع کرنا اصل میں جرگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی

محسن نقوی نے کہاایک طرف اسے جرگہ اور دوسری طرف اسے عدالت کہتے ہیں۔ یہ ہماری حکومت کا فیصلہ ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی ٹی ایم پر پابندی اس لیے عائد کی گئی کیونکہ وہ اسٹیٹ اور پولیس کو گالیاں دے رہے ہیں اور نسلی امتیاز کو بڑھاوا دے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے حقوق کی بات کرنا ضروری ہےمگر غلیظ زبان استعمال کرنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوگا کہ قوم کو حکومت کے خلاف کھڑا کردیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کچھ بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما پی ٹی ایم کی قیادت سے ملے تھے اور کہا کہ حقوق کی بات کرو تو ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن یہ ناممکن ہے کہ حقوق کی بات بھی کی جائے اور بندوق بھی اٹھائی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *