فیفا ورلڈکپ2026 ،سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ2026 ،سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کو شکست دیدی

فیفا فٹبال ورلڈکپ میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا ہرزوگوینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی اور اگلے راؤنڈ میں رسائی کے امکانات مزید مضبوط کر لیے۔ سوئس ٹیم نے میچ کے دوسرے ہاف میں جارحانہ انداز اپنایا اور مختصر وقت میں چار گول داغ کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔ دفاعی حکمت عملی اور شاندار گول کیپنگ کے باعث پہلے 45 منٹ بغیر کسی گول کے برابر رہے۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے بعد سوئٹزرلینڈ نے کھیل کی رفتار تیز کر دی اور مسلسل دباؤ کے نتیجے میں بوسنیا کا دفاع مشکلات کا شکار ہوگیا۔ سوئس کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت صرف 23 منٹ کے دوران چار گول کر کے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026ء ، ایک دن میں سب سے زیادہ حاضری کا عالمی ریکارڈ قائم

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ روبین ورگاس اور زاکا نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی برتری کو ناقابلِ شکست بنا دیا۔

بوسنیا ہرزوگوینا کو اس وقت مزید نقصان اٹھانا پڑا جب اس کے کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ تاہم بوسنیا نے آخری لمحات میں جوابی کوشش کی اور 93ویں منٹ میں محمک نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول کر دیا۔

میچ کا اختتام سوئٹزرلینڈ کی 1-4 کی واضح کامیابی پر ہوا۔ اس فتح کے ساتھ سوئس ٹیم نے نہ صرف تین اہم پوائنٹس حاصل کیے بلکہ مجموعی پوائنٹس کی تعداد چار تک پہنچا کر اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ بھی ہموار کر لی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی یہ کامیابی ٹورنامنٹ میں اس کی مضبوط پوزیشن کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles