قائد اعظم یونیورسٹی میں دوطلباء گروپوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں دو طلباء گروپس کے درمیان تصادم ہوا ، حکام کا کہنا ہے کہ طلباء نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا،ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا،تصادم کے دوران متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
حکام کے مطابق زخمی طلباء کو یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں طلباء کو ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی طلباء کی حالت خطرے سے باہر ہے، صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مدد لی گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی سکیورٹی نے بھی طلباء کو منتشر کرنے میں پولیس کی مدد کی، طلباء کے تصادم کے دوران بوائز ہاسٹل میں آگ لگائی گئی، اُسی دوران آگ پر فوری قابو پا لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان
اس کے بعد دونوں طلباء گروپس کو منتشر کر دیاگیا۔ یونیورسٹی ہاسٹلز کو ایس سی او سمٹ پر چھٹیوں کی وجہ سے خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ہاسٹلز کو خالی کروانے کے فیصلے کا طلباء کے تصادم سے تعلق نہیں۔