ملتا ن ٹیسٹ :پاکستان مشکلات سے دوچار ، انگلینڈ نے اپنا ہی 86سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ملتا ن ٹیسٹ :پاکستان مشکلات سے دوچار ، انگلینڈ نے اپنا ہی 86سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ملتان ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اپناہی 86 سا لہ ریکارڈ توڑ دیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جیسے ہی چوتھے دن کا آغاز ہوا، پاکستان نے خود کو شدید مشکلات میں ڈالا اور یکے بعد دیگر وکٹیں دیتے رہے، دن کا اختتام اپنی دوسری اننگز میں 6آؤٹ 152پر ہوا اور انگلینڈ سے 115 رنز سے پیچھےہیں۔

جو روٹ نے کہا کہ آج کھیل کا نتیجہ آنے کا بہت زیادہ امکان ہے ۔ ہمیں ابھی بھی بہت زیادہ محنت کرنی ہے لیکن اس ٹیسٹ میچ میں جس طرح سے ہم نے اب تک کھیلا ہے، اس سے ہٹ کر ہمیں آج ایک حقیقی موقع ملے گا اگر ہم چیزیں ٹھیک کر لیں۔

اس و قت تک پاکستان نے 6وکٹیں گنوا دی ہیں ۔ سلمان آغا 41اور عامر جمال 27رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی 267 کی برتری ہے ، قومی ٹیم کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115رنز بنانے ہیں اور آج میچ کا آخری دن بھی ہے ۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور بریڈن کرس نے 2، 2جبکہ کرس ووکس اور چیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے ۔

پاکستان پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون
زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

editor

Related Articles