بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اپنا ہی دفاع نہ کر سکے ، تین روزہ دورے پر جرمنی پہنچنے والے بھارتی وزیرِ دفاع آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے۔
بھارتی وزیرِ دفاع نے جرمنی میں اپنے 3 روزہ دورے کے دوران آخری روز تھیسن کروپ میرین سسٹمز (ٹی کے ایم ایس) کے شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کمپنی حکام نے انہیں آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور بھارتی وزیر کو آبدوز کا اندرونی جائزہ لینے کی پیشکش کی۔
اس ایک لمحے کو جہاں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا وہیں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے اور آبدوزکے تنگ راستے کی وجہ سے گھبرا کر پھسل بھی گئے، بعد ازاں عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔
🚨 بھارت کے وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ جرمنی کے دورے کے دوران ایک جرمن آبدوز کے اندرجاتے ہوئے پھنس گئے…. pic.twitter.com/K7HNRS95Bv
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) April 24, 2026

