تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس : احتجاج ملتوی کرنےکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط

تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس : احتجاج ملتوی کرنےکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنےکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کردیا ۔ 

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلاس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ14 اکتوبر تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک پر احتجاج کرنا ہے یا نہیں ؟تحریک انصاف کی قیادت تقسیم کا شکار

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کی صحت بارے پریشانی لاحق ہے، ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل، خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *