ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصر

ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ہے، ہمارا مطالبہ ہے سابق وزیرِ اعظم سے ان کے ڈاکٹر کی ملاقات کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے جاری کارروائیاں غیر قانونی ہیں، آئینی ترمیم کے لیے ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ان کے اہل خانہ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے حالات ایسے ہیں جو شاید نہ صرف پاکستان بلکہ پوری ، آئین میں ترمیم کے لیے لوگوں کو ووٹ کے لیے اغوا کیا جا رہا ہے، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ ووٹ کے لیے لوگوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :ایس سی او کانفرنس: بھارت، روس، چین سیمت دیگر ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم قانون کے مطابق پاس کرانی ہے تو پھر مشاورت ہو، ممکن ہے ہم سپورٹ کریں یا اختلاف کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی پیشکشیں کی جائیں، عہدوں کا لالچ دیا جائے اور پھر کہا جائے کہ یہ سب جمہوری عمل ہے، ہمارے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارنے، ان کے ضمیر خریدنے، اور کھلے عام پیسوں اور عہدوں کی پیشکش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *