پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمیرخان نیازی نے کہا ہے کہ15 اکتوبروالا احتجاج صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران عمیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےباوجود عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی ؟ ان کا کہنا تھا کہ ورکرز کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق خدشات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے کان بھرنے والا کون تھا ؟ اسد عمرنے نام بتا دیا
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کانفرنس کے حوالے سے میزبان کے سوال پر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا شنگھائی کانفرنس کوسبوتاژ کرنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب معاملات سلجھانےہوں تو حکومت خود پشاورپہنچ جاتی ہے۔
15اکتوبروالا احتجاج صرف عمران کیلئےہوگا۔ عمیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم یہ خود نہیں لا رہے ان کودی گئی ہے ، ا ن کوالیکشن جتوانے والے ترمیم لا رہے ہیں ، انہیں پتہ ہے الیکشن کا آڈٹ ہوا توان کی چوری کا کا پردہ فاش جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کا پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کو احتجاج مؤخر کرنے کا مطالبہ
یہ اپنی مرضی کی آئینی عدالت بنانا چاہتےہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ترمیم لاکرعدلیہ پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، آئینی عدالت کے حوالے سےپی ٹی آئی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔