چین پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،چینی وزیراعظم

چین پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا  ہے کہ پاکستانی عوام کی خوشحال دل کے بہت قریب ہے ، چین پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی موجود تھے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ان میں سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویزات کا تبادلہ، سی پیک کے تحت گوادر کے ساتویں مشترکہ ورکنگ گروپ کے نکات، اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویزات شامل تھیں۔

مزید برآں اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آبی وسائل کے شعبے میں بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جبکہ دونوں ممالک نے سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی بھی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا۔چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کی افرادی قوت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف علاقائی ترقی کا محور ہے بلکہ دونوں ملکوں کی دوستی کا بھی مظہر ہے۔ لی چیانگ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، کیونکہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ان کے دل کے قریب ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں کہا کہ پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت، اور تجارت کے شعبے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ انہوں نے چین کے پختہ عزم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں چین نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہے، اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کے انجینئرز اور ورکرز کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *