محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے بعد اب موسم نے کروٹ بدلنا شروع کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سردی محسوس کی جائے گی۔ شام اور رات میں چترال اور دیر میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب میں زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، لیکن جنوبی اضلاع جیسے لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ، تربت، اور آواران میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ میں زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مٹھی، بدین، دادو، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا، لیکن رات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور بہاولپور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔