شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور مختلف امور پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس سی او کی رکن ریاستیں لوگوں کے جمہوری، سیاسی، معاشرتی، اور معاشی حقوق کے استعمال کا احترام کرتی ہیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے آستانہ میں ہونے والے ہیڈز آف سیٹ اجلاس کے فیصلوں کے عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا اوراجلاس کے دوران وفد کے سربراہان نے تنظیم کی 2024-25 کی چیئر چین کو دینے کی حمایت کی۔ رہنماؤں نے ایک محفوظ، پرامن، اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات پر زور دیا، جبکہ تنظیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا اورسربراہان نے کہا کہ سیاسی، سیکیورٹی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایس سی او وزرا اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے معاشی ترجیحات اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایات دیں۔

مزید برآں سربراہان نے سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور ڈیجیٹل معیشت کے مؤثر استعمال پر زور دیا، جبکہ انفارمیشن سیکیورٹی میں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اوراجلاس میں الیکٹرانک تجارت کے خصوصی ورکنگ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اور قومی صنعتی پالیسی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، اور پروڈکشن ٹیکنالوجی کے تجربات کے تبادلے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں اجلاس کے شرکاء نے ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اورفورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مزاکرات کے زریعے حل پر زور دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متلعق قرارد کی حمایت کی اور تنظیم نے رکن ممالک کے درمیان سیاست ، سیکورٹی ، تجارت، معیشت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

سربراہان نے ایس سی او وزرا اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا اوررہنماؤں نے معاشی ترجیحات اور تجارتی تعاون کو فروغ سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایات کی۔ رکن ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی روابط کی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے سربراہان نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور ڈیجٹل معیشت کو مؤثر طریقے سے استمعال کیا جانا ضروری ہے۔

سربراہان نے انفارمیشن سیکورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا اورسربراہان نے الیکٹرانک تجارت کے سپیشل ورکنگ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا اورسربراہان نے قومی صعنتی پالیسی ، ڈیجٹل پلٹ فارزم ، کے تجربات کے تبادلے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔

سربراہان نے پروڈکشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سلوشن سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کے تجربات کی تجویز کا جائزہ لیا اور سربراہان نے ایس سی او کے سربراہان حکومت کے کامیاب اجلاس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کے فیصلے کیے گئے سربراہان نے ملٹی لیٹرل ٹریڈ اور معاشی تعاون سے متعلق رپورٹ کی منظوری دی اور ایس سی او ہیڈز آف گورنمنٹ کا آئندہ اجلاس 2025 میں روس میں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *