شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے موقع پر روس ،چین اور منگولیا کے وزرائےاعظم کی سہہ فریقی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں سائیڈ لائنیز میٹنگز میں روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، چینی وزیراعظم لیچیانگ اور منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر روسی وزیراعظم کی چینی ہم منصب کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، چین ، بھارت، بیلاروس ، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود کی واپسی
ایس سی او سائیڈ لائنز پر روس اور چین کے وزرائےاعظم کی ملاقات ہوئی، روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات کے موقع پر روسی وزیر اعظم نے کہا کہ شدید بیرونی دباؤ کے باوجود روس اور چین اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔