نیا گریڈنگ سسٹم متعارف، طالبعلم کو اب پاس ہونے کیلئے کتنے نمبرز لینا ہو نگے؟

نیا گریڈنگ سسٹم متعارف، طالبعلم کو اب پاس ہونے کیلئے کتنے نمبرز لینا ہو نگے؟

وفاقی وزارت تعلیم نے امتحانات کے نتائج کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی کے تحت اب نمبروں کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر نتائج فراہم کیے جائیں گے۔ یہ نظام 2024 کے تعلیمی سال سے نافذ ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس گریڈنگ سسٹم کا آغاز نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کیا جائے گا۔ اس نئے نظام میں گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) یا سی جی پی اے کا حساب لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار!

وزارت نے بتایا کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر اس گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرایا ہے۔ اس نئے نظام میں 7 پوائنٹس کی جگہ 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم متعارف کیا گیا ہے، جس میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، بی، سی، ڈی، ای، اور یوگریڈز شامل ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امتحانات میں کامیابی کے لیے کم از کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں۔ 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صرف اس نئے گریڈنگ سسٹم کا استعمال ہوگا۔ وفاقی حکومت، سندھ، بلوچستان، اور گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *