پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللّٰہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہوں ۔ ماہنم کبیر نے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر الزام تراشی:بیرسٹر سیف نےمریم نواز کو دوٹوک جواب دیدیا
اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ انکی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا ء کرلیا ہے۔ ان کے مطابق میرے بھائی زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھا لیا گیا۔ دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں، اسد قیصر