سینیٹ اجلاس کے وقت میں تبدیلی، اجلاس شام 6بجے ہوگا

سینیٹ اجلاس کے وقت میں تبدیلی، اجلاس  شام 6بجے ہوگا

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس کے وقت میں بھی تبدیلی، اجلاس آج شام 6بجے ہوگا ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ گزشتہ روز اجلاس کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سینٹ کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں ہے، اور اگر آئینی ترمیم پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر لائی جائے گی۔ آئینی ترمیمی بل پر ابھی تک کابینہ کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا، اور کابینہ کی منظوری کے بغیر اس کا لانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔سینٹ اجلاس میں تین کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔

دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا، جس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل نہیں ہے، تاہم اگر اتفاق ہو جاتا ہے تو آئینی ترمیم سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر لائی جائے گی۔ آئینی ترمیم کے لیے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک بھی منظور کروائی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024، اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا قانون 2024، نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن ترمیمی بل 2024، پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایسٹ منیجمنٹ اتھارٹی بل 2024، اور بائیولوجیکل اینڈ ٹوکسن ویپن کنونشن عملدرآمدی بل 2024 شامل ہوں گے۔

اسی طرح لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایجنڈے میں جنرل سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں بے قاعدگیوں کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس اور پاکستان ریلویز کی طرف سے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی کے بارے میں بھی توجہ دلاو نوٹس شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *