حکومت نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے امید باندھ لی

حکومت نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے امید باندھ لی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آج مخصوص نشستوں کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن آج اس معاملے میں کوئی فیصلہ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آج مخصوص نشستوں کے دوبارہ ملنے کے لیے پُرعزم ہے اور تمام جماعتوں نے مخصوص سیٹوں پر معطل اراکین کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔ آج 23 معطل ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بُلایا جائے گا۔اسپیکر کے خطوط کی بنیاد پر اگر الیکشن کمیشن بحالی کی اجازت دیتا ہے تو یہ ارکان ایوان میں حاضر ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئینی ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم معاملہ، حکومت کو سینٹ میں کتنے ارکان کی حمایت حاصل ؟

مخصوص سیٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اسپیکرز کے خطوط کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج پھر طلب کیا گیا ہے، جس میں حتمی فیصلے پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آج مخصوص سیٹوں پر کوئی فیصلہ کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بھی خطوط کا جائزہ لیا، اور قانونی ٹیم نے کئی پہلوؤں پر الیکشن کمیشن کو بریف کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے13 رکنی فل کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں، اور پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کو کسی اور جماعت یا آزاد امیدوار تصور نہ کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *