پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
آج کے دن کا آغاز پاکستان کے لیے خوشگوار رہا، جب ساجد خان نے پہلی اور مجموعی طور پر تیسری وکٹ کے طور پر اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گری، جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری، جب ہیری بروک 16 اور جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 125 اور آٹھویں وکٹ 138 رنز پر گری۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔
قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز ہی بنا سکی تھی۔