پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کےداخلے روک دیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے حکم کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روکنے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تمام صوبوں کی میڈیکل کالجز کے داخلوں کی مجاز یونیورسٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، اعلامیے کے مطابق داخلوں کا عمل ہائیکورٹس کے حتمی فیصلے تک موخر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 21 اکتوبر سے میڈیکل کالجز میں شروع ہونے والے داخلے روک دیئے گئے، دیگر صوبوں میں بھی ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے داخلے روک دیئے گئے ۔