ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر نیوزی لینڈ کی فائنل میں رسائی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر نیوزی لینڈ کی فائنل میں رسائی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ، سوزی بیٹس 26 اور جارجیا پلیمر 33 رنز بنا کرپویلیں لوٹیں۔

ان کے بعد نیوزی لینڈکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور رنز بھی بنتے رہے۔ یوں مقررہ 20اوورز کے اختتام پر کیوی ٹیم 9وکٹوںکے نقصان پر 128رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اسابیلا 20 رنز بنا کرناٹ آؤٹ واپس لوٹیں ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئیں ۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈ یز کی 2 وکٹیں صرف 20 رنز لے مجموعہ پر گر گئیں اور ان کی 63 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی

اس کے بعد آنے والی دیندرا ڈوٹن نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی اُمید بڑھائی ، پھر ایفی فلیچر نے 17 اور زائدہ جیمز نے 14 رنز بنا کر میچ دلچسپ بنایا۔ لیکن ٹیم 8 وکٹ پر 120 رنز تک ہی پہنچ سکی اور یوں نیوزی لینڈ نے 8 رنز کی فتح کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *