جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل یکسپریس نیوز کا بتانا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم معاملہ ، ہمارا حتمی فیصلہ اڈیالہ جیل سے ہوگا:عامر ڈوگر
بانی و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل ہوگی جب کہ شیخ رشید احمد، سیدشبلی فراز ، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت 79 ملزمان کے خلاف سماعت راولپنڈی کی کچہری عدالت ہوگی۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے علیحدہ کر دیا گیا تھا اور اس کیس کو تیزی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پراسیکیوٹر حسیب سلطان کے مطابق آج تمام ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آئیں:بیرسٹر سیف کاچیلنج
جبکہ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر2024 کو ہوگی۔ پراسیکیوٹر حسیب سلطان کا مزیدکہنا تھا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گواہان شہادت دینے کیلئے تیار ہیں۔