آئینی ترامیم معاملہ، عمران خان سے رہنمائوں کی ملاقات کا وقت تبدیل

آئینی ترامیم معاملہ، عمران خان سے رہنمائوں کی ملاقات کا وقت تبدیل

آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بانی سے ملنے جیل پہنچے، لیکن ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بعد میں بتایا گیا کہ بانی سے ملاقات کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج ہفتے کو صبح 9 بجے کا وقت مقرر تھا، لیکن اب یہ ملاقات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے 26 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کریں گے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے آج طے تھی۔ پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔ تاہم جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ اڈیالہ حکام نے سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام نام کلیئر نہیں ہوتے تب تک اڈیالہ نہیں جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *