مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تاخیر بارے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اتفاقِ رائے پیدا کر رہی ہے اسی وجہ سے کابینہ اور سینٹ اجلاس میں تاخیر ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس طرح کی تاخیر ہو تی رہتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جب ترامیم ہوئیں تو اس طرح کی مشکلات آتی رہیں اورہم چاہتے ہیں جو بھی کر رہے ہیں پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے کریں ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ آئین کا بنیادی اصول ہے جس کو ہم بحال کر رہے ہیں اورپارلیمنٹ میں موجود ساری پارٹیز ایک ہو جائیں اسکے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہنمبر پورے ہیں مگر کوشش اور خواہش ہے کہ مولانا مان جائیں۔
مزید پڑھیں: کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ