بھارت نے خواجہ نظام الدین اولیا کے عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیے۔
بھارت نے خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کے موقع پر 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستانی زائرین اس سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 19 سے 25 اکتوبر تک دہلی میں موجود ہوں گے۔ زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے، جہاں وہ اس روحانی جشن کا حصہ بنیں گے۔