اسلام اباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

اسلام اباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 85 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2361 ہو گئی ہے اور اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 53 افراد کو متاثر کیا ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1473 ہو گئی ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 32 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اور سینٹ اجلاس میں تاخیر : حکومت اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے: خواجہ آصف

شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 888 تک پہنچ گئی ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *