آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز ساتھ چھوڑ گئے : بیرسٹر گوہر

آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز ساتھ چھوڑ گئے : بیرسٹر گوہر

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے دو سینیٹرز دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

پارلیمںٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 15 یا 20 نہیں بلکہ دو سینیٹرز دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ شرمناک ہے، ہم نے کسی چیز کو مسترد نہیں کیا ہم نے کہا ہے مسودہ پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس : آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری آج دوپہر تک مؤخر

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جے یو آئی کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا ایک موقف ہے، مولانا فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی آئینی مسودے کے حق میں اراکین کے ووٹ دینے کی بات غلط ہے کیونکہ عدلیہ کے حوالے سے ترامیم پر ہمارا اتفاق نہیں ہے جبکہ پالیمانی کمیٹی میں آئینی مسودہ پر ہمارا کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، ہم اس کے باوجود ساتھ بیٹھے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *