پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی میں ایک فارورڈ بلاک تشکیل پا رہا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پھر سے بھاگ گئے ہیں اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا سیٹ بائیکاٹ کرکے بنایا گیا ہے، قوم کو اس بارے میں آگاہ ہونا چاہیے۔ فیصل واڈا نے مزید کہا کہ اگر یہ اپوزیشن واقعی مضبوط ہوتی تو وہ آئینی ترامیم کے خلاف ووٹ دیتے۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی قیادت ایک انتہائی زیرک سیاست دان کرے گا۔