20 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز

20 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز

20 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور بھارتی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مارشل آرٹ کے ماہر عرفان محسود 20 سے زائد بھارتی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک اور بھارتی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بھارت کے منیش شرما کا 80 پاونڈ وزن کے ساتھ لانگیسٹ ٹائم ریورس پلینک دو منٹ ٹائم تک کیا تھا اور اس کے مقابلے میں عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 2 منٹ 28 سیکنڈز تک ہولڈ کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ عرفان محسود اب تک 20 سے زائد بھارتی گینیز ورلڈ ریکارڈش توڑ چکے ہیں اورعرفان محسود کلب اب تک 35 بھارتی ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ان کے ریکارڈ میں ورلڈ لیول پہ سب سے زائد پش اپس گینیز ورلڈ ریکارڈز، سب سے ذائد جمپنگ جیکس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زائد سکواٹس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زیادہ فٹنس اور مارشل آرٹس کے ورلڈ ریکارڈز ، سب سے زائد 100، 60،80 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈز، عرفان محسود کے پاس ہیں۔عرفان محسود اب تک 17 ممالک کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں۔ جن میں امریکہ، برطانیہ، چائنہ، سپین، فلپائن، ناروے، انڈیا وغیرہ شامل ہیں۔
عرفان محسود پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے 8 سال کے عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کئے ہیں۔
عرفان محسود اب تک 120 ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہے اورعرفان محسود کے اب تک 20 سے زائد شاگرر گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *