سندھ حکومت کا کراچی میں عوامی سہولت کے لیئے ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

سندھ حکومت کا کراچی میں عوامی سہولت کے لیئے ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کے لئے خوشخبری کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے سڑکوں پر اب ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی اور حکومت سندھ نے خریداری کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ حکوت نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے عدلیہ کو مقننہ کے طابع کر دیا گیا ہے: سینٹر شبلی فراز

اورحکومت سندھ کا یہ اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہت بہتر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *