محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور وہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، منگلا، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چترال، سوات، کوہستان، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔تاہم شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں حیدرآباد، میر پور خاص، لسبیلہ، سبی، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ اور شہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *