بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے بعد شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو مبارکباد دیتے ہیں جنکے ارڈر پر بشری بی بی رہا ہو کر گھر پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین بے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدلیہ کو مبارکباد دیتے ہیں جنکے آرڈر پر بشری بی بی رہا ہو کر گھر پہنچ گئیں ، انہوں نے کہا کہ بشری ٰ بی بی کو ناحق پابند سلاسل رکھا گیا انکا سیاست سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت فسطائیت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہوئی،سلمان راجہ کی ملاقات جاری ہے، انکا کہنا تھا کہ ملک میں یزیدیت کے ماحول کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اورملاقاتوں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں درپیش مشکلات کے بارے کہا کہ پانچ دن کے لیئے انکے سیل کی بجلی بند رکھی گئی،انکو اخبار نہیں مل رہے، انکا ٹی وی بھی بند ہے،ایکسر سائز مشین آج واپس کی گئی ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ یہ ناانصافی قانون کی خلاف ورزی بانی چیئرمین کو انڈر پریشر لانے کے لئے کی گئی۔ بانی چیئرمین نے کہا جہاں قانون کہ حکمرانی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں آتی نہ وہ ملک ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے نظام پر عدم اعتماد کرکے پیسہ لیکر باہر چلے جاتے ہیں اور ایسا ہی ہو رہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی بہنوں کو اٹھا لیا گیا انکی ضمانت نہیں ہوئی یہ ریاستی دہشتگردی ہے۔