ایک نام جسے پڑھنے میں 20 منٹ لگتے ہیں، حیران کن ریکارڈ

ایک نام جسے پڑھنے میں 20 منٹ لگتے ہیں، حیران کن ریکارڈ

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لورینس واٹکنز کا نام دنیا کے انوکھے اور طویل ترین رجسٹرڈ ناموں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کے مکمل قانونی نام میں مجموعی طور پر 2,253 الفاظ شامل ہیں۔ی

ابتدا میں ان کا نام صرف لورینس گریگوری واٹکنز تھا، تاہم 1990 میں انہوں نے اسے قانونی طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس وقت وہ ایک سٹی لائبریری میں ملازمت کرتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے مہینوں تک مختلف کتابوں، تاریخی ریکارڈز اور ناموں کا مطالعہ کیا اور ایسے الفاظ چنے جو انہیں متاثر کرتے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ان تمام ناموں کو جوڑ کر ایک ایسا طویل قانونی نام تیار کیا جو سرکاری دستاویزات کے کئی صفحات پر پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں :4 ہزار زندگیاں جی چکا ہوں، بزرگ کتاب فروش کا منفرد دعویٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی پہلی کوشش پر حکام نے اس غیر معمولی اور طویل نام کو رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم لورینس واٹکنز نے قانونی طور پر کوشش جاری رکھی اور بالآخر نیوزی لینڈ کے نظام کے تحت ان کے اس منفرد نام کو منظوری مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں :وہ سمندر جو ریگستان میں بدل گیا،خاموش جہاز کی حقیقت

ان کے نام میں ایک خاص لفظ ’AZ2000‘ بھی شامل ہے، جو ان کی اس خواہش کی علامت ہے کہ ان کے نام میں A سے Z تک کے مختلف نام شامل ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا مکمل قانونی نام بلند آواز میں پڑھنے میں تقریباً 20 منٹ کا وقت لگتا ہے، جبکہ سرکاری کاغذات میں یہ نام تقریباً 7 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کے باوجود وہ روزمرہ زندگی میں خود کو صرف لورینس واٹکنز کے نام سے ہی متعارف کرواتے ہیں۔

editor

Related Articles